آج دین کامل ہوا

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on telegram
Share on pinterest
Share on email

(Click to download PDF)

۱۸؍ ذی الحج ۱۰ھ؁ وہ عظیم دن تھا جب خدا وند عالم نے میدان غدیر میں اپنے حبیب حضرت رسول خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) پر سورۂ مبارکہ مائدہ کی ۶۷ ویں آیت نازل فرمائی اور یہ حکم دیا کہ  يَا أَيُّهَا الرَّسُوْلُ بَلِّغْ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ مِنْ رَبِّكَ وَ إِنْ لَمْ تَفْعَلْ فَمَا بَلَّغْتَ رِسَالَتَهٗ وَ اللهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ إِنَّ اللهَ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْكَافِرِيْنَ ’’اے پیغمبر(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)! آپ اس حکم کو پہنچادیں جو آپ کے پروردگار کی طرف سے نازل کیا گیا ہے اور اگر آپ نے یہ نہ کیا تو گویا اس کے (کسی) پیغام کو نہیں پہنچایا اور خدا آپ کو لوگوں کے شر سے محفوظ رکھے گا کہ اللہ کافروں کی ہدایت نہیں کرتا ہے۔‘‘  ابو سعید خدری سے روایت ہے کہ یہ آیہ کریمہ پیغمبر اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) پر غدیر خم کے دن نازل ہوئی  اور یہ علی بن ابی طالب(علیہما السلام)  کے بارے میں نازل ہوئی۔  [تاریخ مدینۃ  دمشق، ابن عساکر، ج ۴۲، ص ۲۳۷]

اسی آیت کے  نازل ہونے کے بعد آنحضرت (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)نے میدان غدیر میں اپنے اصحاب اور حاجیوں کے مجمع میں مولائے کائنات، اسد اللہ الغالب، غالب علی کل غالب، حضرت امیر المومنین علی بن ابی طالب (علیہما السلام) کو اپنے ہاتھوں پر بلند کیا اور امام علی (علیہ السلام) کی امامت و ولایت کا اعلان کیا۔جناب ابو ہریرہ سے منقول ہے: ’’وہ غدیر کا دن تھا جب رسول اللہ(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) نےحضرت امام علی بن ابی طالب(علیہما السلام)  کا ہاتھ تھامہ اور لوگوں سے ارشاد فرمایا اَلَسْتُ مَوْلَی الْمُؤْمِنِیْنَ؟’کیا میں مومنین کا مولا نہیں ہوں؟‘ پس ان سب نے جواب میں کہا ’بیشک یا رسول اللہ(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) ‘۔ پھر آنحضرت(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)  نے حضرت علی بن ابی طالب(علیہما السلام)   کاہاتھ تھامہ اور یہ اعلان کیا مَنْ کُنْتُ مَوْلَاہُ فَعَلِیٌّ مَوْلَاہُ؟’جس کا میں مولا ہوں پس علی (علیہ السلام)  اس کے مولا ہیں۔ اس کے بعد اللہ تبارک و تعالی نے یہ آیت نازل فرمائی کہ اَلْیَوْمَ اَکْمَلْتُ لَکُمْ دِیْنَکُمْ [سورۂ مائدہ(۵): آیت ۳] یعنی آج میں نے تمہارے لئے تمہارا دین مکمل کیا ہے۔‘ [تاریخ مدینۃ  دمشق، ابن عساکر، ج ۴۲، ص ۲۳۴]۔

اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ وہ غدیر کا دن تھا جب ولایت و امامت حضرت امام علی (علیہ السلام) کے اعلان کے ساتھ دین اسلام مکمل ہوا۔ لہٰذا، ہم تمام مسلمانوں کو آج کے اس عظیم دن کی مبارک باد پیش کرتے ہیں اور خداوندعالم کی بارگاہ میں یہ دعا کرتے ہیں کہ ہمیں حضرت امام علی (علیہ السلام) کی ولایت و امامت پر ثابت قدم رکھنا تا کہ اس دین کامل پر ایمان کامل کےساتھ زندگی گذار سکیں اور قیامت میں اسی مکمل دین پرہمیں مبعوث کیا جائے۔ آمین یا رب العالمین!

Leave a Comment

recommended reading

حضرت امام مہدی (علیہ السلام) – کائینات کے نجات دہندہ

۱۵ شعبان المعظم، حضرت امام مہدی(علیہ السلام) کا روزولادت با سعادت ہے۔ امت مسلمہ کو یہ عید سعید مبارک ہو۔ آئیے اس پر مسرت موقعہ پر امام مہدی(علیہ السلام) سے متعلق چند حدیثوں پر طائرانہ نظر ڈالنے کی سعادت حاصل کریں: امام مہدی (علیہ السلام)اولاد حضرت فاطمہ زہراء (علیہا السلام)میں سے ہیں: ام المومنین حضرت

Read More »

ولادت امیرالمومنین علی بن ابی طالب علیهما السلام (١٣ رجب سنه ١٤٤١ہ)

ڈونلوڈ پی ڈی ایف مولائے کائنات، مولود کعبہ، وصی رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم، امیر المومنین حضرت امام علی بن ابی طالب علیہما السلام کایوم ولادت مبارک ہو ۱۳؍ رجب ۳۰؍ عام الفیل، اُس عظیم ذات مقدس کی اس دنیا میں آمد ہوئی جس کی محبت ایمان کا معیار ہے اور جس

Read More »

امام علی بن ابی طالب علیہ السلام کی خلافت بلا فصل – ذوالعشیرہ سے غدیر تک

يَا أَيُّهَا الرَّسُوْلُ بَلِّغْ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ مِنْ رَبِّكَ وَ إِنْ لَمْ تَفْعَلْ فَمَا بَلَّغْتَ رِسَالَتَهٗ وَ اللهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ إِنَّ اللهَ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْكَافِرِيْنَ ’’اے پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم! آپ اس حکم کو پہنچادیں جو آپ کے پروردگار کی طرف سے نازل کیا گیا ہے اور اگر آپ

Read More »